امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم گوادر پہنچ گئے، تفصیلات جاری کر دی گئیں

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے دورہ گوادر کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے دورہ گوادر بلوچستان کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق دورے کا مقصد بلوچستان کے عوام کے ساتھ امریکا کے عزم کو اجاگر کرنا تھا۔اعلامیے کے مطابق امریکی سفیر کے دورے کے دوران ترقی ، تجارت اور تجارتی تعلقات کے مزید فروغ کا جائزہ لیا گیا۔

ڈونلڈ بلوم نے گوادر میں سیاسی رہنماں اور گوادر چیمبر آف کامرس کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کیں اور تجارت اور سرمایہ کاری سے بلوچستان کی ترقی کے لئے امریکی اعانت کا اعادہ کیا۔امریکی سفیر کی حکومتی اور کاروباری رہنماں سے ملاقاتوں کے دوران پاک، امریکا سبز اتحاد فریم ورک پر بات چیت کی گئی جبکہ بندر گاہ کے ترقیاتی منصوبوں، گوادر کے علاقائی اور تجارتی مرکز بننے کی استعداد پر بھی گفتگو کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close