افسران اور ملازمین کی تقرری کا نیا طریقہ کار منظور

بلوچستان میں افسران اور ملازمین کی تقرری کے لیے نئے میکانزم کی منظوری دے دی گئی ہے۔

چیف سیکرٹری بلوچستان نے تقرری کے لیے مجاز اتھارٹی کے تعین سے متعلق بلوچستان سول سرونٹس رولز میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے پندرہ تک کے ملازمین کی تقرری کا اختیار متعلقہ سیکرٹری کے پاس ہوگا۔ گریڈ سولہ سے بیس تک کے افسران کی تقرری چیف سیکرٹری کریں گے، جبکہ گریڈ اکیس کے افسر کی تقرری کا اختیار وزیر اعلیٰ کے پاس ہوگا۔

حکام کے مطابق نئے نظام کا مقصد تقرری کے عمل کو شفاف اور مؤثر بنانا ہے تاکہ انتظامی امور میں بہتری لائی جا سکے۔ اس اقدام سے صوبائی محکموں میں نظم و ضبط اور کارکردگی میں اضافہ متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close