چاغی میں آئل ٹینکر اور مسافر کوچ کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتاری کے باعث آئل ٹینکر اور مسافر کوچ آمنے سامنے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار متعدد افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد اسپتال پہنچا دی گئیں۔
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






