بلوچستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کے خدشات، الرٹ جاری

کوئٹہ: محکمۂ داخلہ بلوچستان نے مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ کے مطابق سیلاب سے جان و مال، انفرا اسٹرکچر اور آبپاشی کے اثاثوں کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

محکمہ نے خبردار کیا ہے کہ نہروں، نکاسی کے راستوں اور دریائی گزرگاہوں میں کٹ لگانا، رکاوٹ ڈالنا یا غیر مجاز کشتیاں چلانا اور تیراکی کرنا مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ نصیرآباد اور سبی ڈویژن میں ان احکامات کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ مزید برآں، سرکاری سطح پر سیلابی صورتحال سے نمٹنے اور امدادی آپریشنز میں رکاوٹ ڈالنا بھی جرم قرار دیا گیا ہے۔ محکمۂ داخلہ نے پولیس، لیویز اور محکمۂ آبپاشی کو ہدایت دی ہے کہ احکامات پر فوری عمل درآمد کیا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو وارنٹ کے بغیر گرفتار کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close