لاپتہ افراد کی فہرست کے پیچھے چھپی دہشتگردی: شواہد منظر عام پر آگئے

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں حالیہ آپریشنز کے دوران مارے گئے کئی دہشتگردوں کے نام لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھے، جس سے اس فہرست کے غلط استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق 21 جولائی کو قلات میں ہونے والے آپریشن میں مارا گیا دہشتگرد صہیب لانگو عرف عامر بخش بھی لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھا۔ دہشتگرد تنظیم “فتنہ الہندوستان” نے صہیب لانگو کی ہلاکت اور اس کی وابستگی کی تصدیق کی ہے۔ فتنہ الہندوستان سے منسلک میڈیا پلیٹ فارم نے صہیب لانگو کو لاپتہ قرار دیا تھا، جبکہ اس سے قبل بھی اس تنظیم کے دیگر ہلاک دہشتگردوں کے نام اسی فہرست میں پائے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ مارچ 2024 میں گوادر حملے کے دوران مارا گیا دہشتگرد کریم جان اور نیول بیس حملے میں ہلاک ہونے والا عبدالودود بھی لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھے۔ یہ انکشافات اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بعض عناصر لاپتہ افراد کے بیانیے کو ریاست مخالف مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close