کوچ کو حادثہ۔۔۔۔۔۔۔۔ نصیرآباد: سبی میں قومی شاہراہ پر کوچ الٹنے سے 4 مسافر جاں بحق ہوگئے۔
جیو نیوز کے مطابق بلوچستان کے شہر سبی میں قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے۔لیویز حکام کا بتانا ہے کہ مسافرکوچ صادق آباد سے کوئٹہ جارہی تھی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں