پولیو ٹیم پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید

پولیو ٹیم پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ میں انسداد پولیو مہم عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے، اس پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔شاہد رند نے کہا کہ یہ حملہ قومی مہم کو سبوتاژ کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کی سازش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تخریب کاروں کے خلاف کارروائی میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close