سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،مطلوب دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ(پی این آئی)بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اور 13 نومبر کی رات سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن ضلع کیچ کے علاقے بلگتارمیں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہواجس میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں انتہائی مطلوب دہشت گرد اور گینگ کا سرغنہ ثناعرف باروبھی شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ثنا عرف بارو ضلع کیچ میں نام نہاد مجید بریگیڈ کیلئے بھرتیاں کرتا تھا، وہ خودکش بمباروں کا مرکزی ایجنٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close