کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر سنگین سکیورٹی خامیوں کا انکشاف

کوئٹہ(پی این آئی)بلوچستان میں آج صبح سویرے افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر ایک مبینہ خودکش حملہ کیا گیا اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی میں سنگین خامیاں سامنے آئی ہیں۔

کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر ہوئے دھماکے کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ یہ دھماکا ریلوے پلیٹ فارم پر ٹکٹ کاؤنٹر کے پاس ہوا۔ مبینہ حملہ آور کیسے اس جگہ تک پہنچنے میں کامیاب ہوا؟ اس حوالے سے اہم انکشاف ہوا ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشن پر نہ تو کوئی واک تھرو گیٹ تھا، نہ کسی کی جامہ تلاشی لی جا رہی تھی، نہ ہی کسی مسافر کا سامان چیک کیا جارہا تھا۔

ریلوے انتظامیہ اور پولیس کی ناقص سیکیورٹی انتظامات کے باعث یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں