ٹرین مسافروں کیلئے اہم خبر آگئی

کوئٹہ(پی این آئی) بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے چمن اور اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تاحال معطل ہے۔

حکام کے مطابق کوئٹہ سے چمن کے لیے ٹرین سروس ایک ہفتہ قبل شیلاباغ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث معطل ہوئی۔حکام کا بتانا ہے کہ کوئٹہ سےاندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دوزان بولان میں ریلوے پل تباہ ہونےسےمعطل ہوئی، دوزان میں ریلوے پل 25 اگست کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا تھا۔ ریلوے حکام کے مطابق چمن ریلوےٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے اور بحالی میں مزید2 سے 3 روزلگ سکتےہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close