وزیراعلیٰ بلوچستان نےسیلابی ریلے میں پھنسی فیملی کی جان بچانے والے بہادر ایکسکیویٹر ڈرائیور کو بڑا انعام دیدیا

کوئٹہ (پی این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو جان پر کھیل کر بچانے پر ایکسکیویٹر ڈرائیور کو نقد انعام اور ملازمت دینےکا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سے قلعہ عبداللہ کے بہادر ایکسکیویٹرڈرائیور محب اللہ کی ملاقات ہوئی۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے محب اللہ کو شاباشی دی اور نقد انعام بھی دیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے محب اللہ کو پی ڈی ایم اے میں ملازمت دینے اور آبائی علاقے میں اسکول بنانے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت بہادر ایکسکیویٹر ڈرائیورکو گیلنٹری ایوارڈ کے لیے نامزدکرےگی۔

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کی کولک ندی میں سیلابی ریلے میں پھنسی گاڑی میں سوار خواتین اور بچے سمیت 7 افراد کو محب اللہ نے جان پر کھیل کر بچالیا تھا۔محب اللہ کا کہنا تھا کہ ایک گاڑی جس میں خاتون اور بچے سوار تھے وہ سیلابی پانی میں پھنس گئی تھی، میں نے لوگوں سے پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کرنے کو کہا تو لوگوں نے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ ہماری گاڑی بھی پھنس جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close