دہشت گردوں کو لاپتہ افراد کی فہرست میں شمار کرانے والوں کیخلاف بڑا مطالبہ

کوئٹہ (پی این آئی)شہدا فورم بلوچستان نے سپریم کورٹ دہشت گردوں کو لاپتہ افراد کی فہرست میں شمار کرانے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

شہدا فورم بلوچستان کی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی، عدالتوں میں زیر التواء دہشت گردی کے مقدمات بھی فوری نمٹانے کا حکم جاری کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے ۔درخواستگزاراحسان کھوکھر نے پولیس اصلاحات پر عملدرآمد فوری شروع کرنے، شہداء کےبچوں کو فری تعلیم اوراہلخانہ کوسیکورٹی فراہم کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومتوں ، وزارت داخلہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔سوشل میڈیا کے ذریعے دہشت گردی کی تشہیر کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانے اور دہشت گردوں کو لاپتہ افراد کی فہرست میں شمار کرانے والوں کیخلاف ایکشن کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ پٹیشن میں استدعا کی گئی ہے کہ ریاست ایسے انتظامات کرے کہ لاپتا افراد کے معاملے کے غلط استعمال کو روکا جا سکے، کیوں کہ اکثر لاپتا افراد ریاست اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف لڑتے ہوئے پائے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close