تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے رکشہ سوار 3 افراد جاں بحق

لسیبلہ(آئی این پی)تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے رکشے میں سوار 3افراد جاں بحق جبکہ 5زخمی ہوگئے،افسوسناک حادثہ بھوانی کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کوچ نے رکشے کو ٹکر مار دی، حادثے میں رکشہ سوار 3افراد جاں بحق جبکہ 5شدید زخمی ہوگئے،اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال حب منتقل کر دیا گیا ،ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں محمد اقبال، ثمینہ بی بی اور مریم بی بی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close