گوادر، اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

گوادر(آئی این پی)پاکستان کوسٹ گارڈز نے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی،ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر میں جمعہ کی صبح ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی،کارروائی کے دوران گاڑی کا پیچھا کرنے پر ملزمان گاڑی چھوڑکر فرار ہو گئے جب کہ گاڑی سے743کلوگرام چرس اور57کلوگرام میتھ آئس برآمد ہوئی ہے۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت21.84ملین ڈالر (اربوں روپے)بنتی ہے،ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ بشمول منشیات کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردارادا کر تی رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close