کوہلو بم دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی

کوہلو(آئی این پی )بلوچستان کے شہر کوہلو میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکہ کوہلو شہر کے بازار میں ایک دکان پر ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کوہلو منتقل کر دیا گیا۔دھماکے کے بعد پولیس ،ایف سی اور انتظامیہ موقع پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کیے۔

کوہلو میں بم دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ کوہلو میں دھماکا جمعہ کی صبح 10 بج کر 5 منٹ پر ہوا جس کے بعد بازارمیں بھگدڑ مچی۔ ویڈیو میں دھماکے کے بعد موقع پر دھوئیں اور گرد اڑتی دیکھی جاسکتی ہے، کوہلو دھماکے کے زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کوہلو میں دھماکا ٹائم ڈیوائس سے کیاگیا اور اس میں 2 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیاگیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close