ریلیف سامان کے ٹرکوں کی لوٹ مار میں اضافہ ، 45 شرپسند گرفتار کر لیے گئے

نصیرآباد(آئی این پی) ڈیرہ مراد جمالی میں ریلیف سامان کی ٹرکوں کی لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، ڈیرہ مراد جمالی مین بازار میں دن دیہاڑے ایک پرائیویٹ دکاندار ہندو تاجر کے آٹے کے ٹرک کو شرپسندوں نے لوٹنے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی، پولیس کومجبوری کے عالم میں لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کرنے پڑی جس سے شرپسند منتشر ہوگئے پولیس نے کارروائی کرکے 45افراد کو حراست میں لے لیا۔

ایس ایچ او سٹی سکندر سعید عمرانی کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے تفتیش کا عمل جاری ہے جبکہ نصیرآباد میں اس وقت کئی این جی اوز سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کام کر رہی ہیں ایک بڑی این جی اوز۔دس ہزار راشن بیگز دینے اور ایک ہزار گھر تعمیر کرنے نصیرآباد ائی ہے انہوں نے اپنا کام بند کردیا واپس جانے پر غور شروع کردیا این جی اوز کی ٹرکوں کو لوٹنے کے بعد شرپسند عناصر ٹرکوں سے ڈیزل بھی نکال لیتے ہیں جس کے باعث۔متاثرین کے کام کرنے والی این جی اوز میں سخت تشویش کی لہر پائی جارہی ہے امدادی سامان کی ٹرکوں کی لوٹ مار کے بعد انتظامیہ اور پولیس متحرک ہوگئی ہے اور ایک اجلاس کے بعد فصیلہ کیا گیا کہ این جی اوز اور مخیر حضرات ڈیرہ مراد جمالی سٹی میں راشن تقسیم نھی کریں گے بلکہ سیلاب متاثرین کے کیمپوں میں جاکر تقسیم کرنے کی پابند ہونگے اور فیصلہ کیا گیاکہ امدادی سامان لانے والی تمام ٹرکوں کو شہر سے باہر کھڑا کرکے انہیں ایف سی اور پولیس کے کانوائے میں شہر لایاجائے گا شرپسندوں کو ائنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔شہریوں کا فرض بنتا ہے کہ ان شرپسندوں پر نظر رکھیں اور فوری پولیس کو اطلاع کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close