بلوچستان، 27 گرڈ اسٹیشنوں سے بجلی فراہمی معطل، 13 ٹاورز گر گئے

کوئٹہ(آئی این پی)بولان میں بجلی کے 13 ٹاورز گرگئے ہیں ،ترجمان کیسکو کے مطابق بلوچستان کے 27گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہے، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کو متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کی جارہی ہے،ترجمان کے مطابق زمینی راستہ اور مواصلاتی نظام منقطع ہونے سے پیٹرولنگ اور بجلی کی بحالی میں مشکلات کا سامنا ہے،کیسکو ترجمان کے مطابق 220 کے وی سبی کوئٹہ اور 132 کے وی سبی کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی تاحال بند ہے،

220 کے وی دادو خضدار ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی سپلائی بھی بند ہے، کوئٹہ کو متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کی جارہی ہے، خضدار، قلات، سوراب، مستونگ، نوشکی، چاغی اور خاران اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہے، لورلائی، ژوب، قلعہ سیف اللہ، پشین، چمن کے فیڈرز کو یومیہ 2 گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے، بجلی کی بحالی کی صورتحال معمول پر آنے میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں