موسلادھار بارشیں، ندی نالوں میں طغیانی آنے سے درجنوں مویشی بہہ گئے

کوہلو(آئی این پی) کوہلو کے سب تحصیل تمبو کا علاقہ پژہ میں موسلادھار بارشوں نے جھل تھل ایک کردی ندی نالوں میں طغیانی آنے سے دو درجن کے قریب مویشی بہاکرلے گیا فصلیں تباہ کچے مکانات منہدم ہونے کی اطلاع ہے تفصیلات کے مطابق کوہلو کے سب تحصیل تمبو کا علاقہ پژہ میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ ساتھ موسلادھار بارشوں نے جھل تھل ایک کردی

ندی نالوں میں تغیانی سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے بارش سے فصلیں بری طرح متاثر ہوئے ہیں بجلی کی سپلائی معطل ہو گیا ہے ضلعی ہیڈ کواٹر کوہلو سے زمینی رابطے منقطع ہوگیا پژہ کے علاقے ماڑ میں ملو پوادی کے دو درجن کے قریب مویشی پانی میں بہہ گئے ہیں آخری اطلات کے مطابق کئی کچے مکانات بھی منہدم ہونے اور آسمانی بجلی گرنے مختلف واقعات کی اطلاع ملے ہیں۔دوسری جانب پی ڈی ایم کی جانب سے الرٹ جاری ہونے کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال امدادی کاروائیاں شروع نہ ہوسکی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close