نصیرآباد (آئی این پی) نصیر آباد کے علاقے بالان شاخ کے قریب نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر کے قبائلی رہنما ء میر طلال حسن منجھو کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے، اطلاع ملنے پر سیاسی و سماجی قبائلی رہنماء سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچ گئے۔
اطلاعات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مراد جمالی کی حدود بالان شاخ پٹ فیڈر بیرون میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے جاموٹ قومی موومنٹ کے بانی چیئرمین مرحوم میر گل حسن خان منجھو کے بڑے فرزند اور نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما میر علی حسن خان منجھو کے بڑے بھائی میر طلال خان منجھو کو قتل کر دیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ کر پہنچ گئی نعش کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی لایا گیا تو سیاسی و سماجی شخصیت افسران اور دیگر افراد بڑی تعداد میں پہنچ گئے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے آخری اطلاعات آنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں