کوئٹہ شہر میں سرکاری مویشی منڈی لگانے کا فیصلہ، بھیڑ بکریوں کے سرکاری ریٹ مقرر کر دیئے گئے

کوئٹہ (آئی این پی)سیکرٹری لائیو سٹاک حکومت بلوچستان ارشد حسین بگٹی کی زیر صدارت عید الضیٰ کی مناسبت سے کوئٹہ شہر میں سرکاری منڈی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں تمام سرکاری فارموں سے بھیڑ اور بکری کی قیمت 770روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے

یہ سرکاری منڈی گورنمنٹ پولٹری فارم بروری روڈ پر لگائی جائے گی مذکورہ بالا منڈی میں پرائیویٹ مالدار اور بیوپاری حضرات بھی اس میں اپنے صحت مند اور ویکسن شدہ جانور سرکاری ریٹ پر فروخت کرنے کے لیے قواعد و ضوابط کے تحت لا سکتے ہیں اس کے علاوہ مامور حیوانات کی جانب سے بلوچستان کے تمام مویشی منڈیوں میں کانگو وائرس اور لمپی سکن ڈیزیز کے خلاف اسپرے اور ویکسینیشن کا عمل جاری رہے گا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close