اختر مینگل نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا

کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان نیشنل پارٹی(بی این پی)مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی واپسی ہماری ترجیح تھی اور اب بھی ہے، اتوار کو کوئٹہ میں افطار پارٹی کی تقریب سے خطاب میں اختر مینگل نے کہا کہ بی این پی کے ووٹ صرف 4مگر ان کا وزن بہت زیادہ ہے،انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی واپسی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، پی ٹی آئی کی حکومت ہمارے 4ووٹوں پر قائم ہوئی تھی،

انہوں نے کہا کہ بی این پی کے 10ووٹوں کا وزن اب سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال کو بھی پتہ چل گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close