اگر پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا گیا تو ۔۔۔۔ اپوزیشن رہنما نے بڑی دہمکی دے دی

کوئٹہ (آئی این پی) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ اگر پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا گیا تو اپوزیشن جماعتیں قومی اسمبلی میں بھرپور دھرنا دیں گی،پاکستان کے عوام اور قوم کو مبارکباد دیتا ہوں کہ عمران اکثریت کھوچکے ہیں جو کہ پاکستان اور پاکستانی قوم کی جیت ہے شکست دیکھ کر عمران نیازی غیرجمہوری رویہ اپنا رہا ہے لیکن ناکامی سے عمران نیازی کسی صورت نہیں بچ سکتا، آئین کی رو سے اس وقت ملک میں کوئی وزیراعظم نہیں اور کوئی حکومت نہیں،

حالات کے پیش نظر بہتر ہوگا کہ عمران نیازی خود گھر چلے جائیں پی ڈی ایم قائدین کی ہدایت پر پیر کے دن عدم اعتماد پیش کرنے کی صورت میں ہم ایوان سے نہیں اٹھیں گے اور دھرنے میں بھرپور شرکت کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ جب جہازمیں ان کے لوگ آتے تھے اس وقت ضمیرکی آوازکہاں تھی؟ اب اپنے لوگوں کو گدھے اور خچر کہا جارہا ہے۔ مولانا عبدالواسع نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج لگانے سے ملک میں انتشار ہوگا گورنر راج لگانے سے پہلے حکمران سوچھے کہ اس سے ملک میں جمہوری عمل کو نقصان ہوگا

انہوں نے تمام کارکنوں کو ہدایت کی کہ 23مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیلئے تیاریاں تیز کریں تمام ضلعی عہدیدار اور کارکن لانگ مارچ کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب عمران نیازی حکومت بنانے کیلئے ہارس اسٹیڈنگ کر رہے تھے اس وقت وہ ضمیر کا فیصلہ تھا اب جب ان کے اپنے ہی ساتھی اور ممبران ان سے مطمئن نہیں ہے تو اب ان کو ہار اسٹیڈنگ نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے لوگ ثواب سمجھ کر عمران نیازی کیخلاف ووٹ ڈالیں گے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close