وزیراعلیٰ بلوچستان نے قائداعظم کیڈٹ کالج ، زیارت میونسپل کارپوریشن کے قیام کا اعلان کردیا

کوئٹہ (آئی این پی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے قائداعظم کیڈٹ کالج زیارت، زیارت میونسپل کارپوریشن کے قیام اور سالانہ زیارت میلہ کے باقاعدگی سے انعقاد کا اعلان کردیا ہے۔ ہفتے کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے قائد اعظیم کیڈٹ کالج زیارت کا اعلان کرتے ہوئے چیف سیکرٹری کو منصوبے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کردی ہے،

وزیراعلیٰ نے زیارت میونسپل کمیٹی کے قیام، سالانہ زیارت میلہ کے باقاعدگی سے انعقاد، زیارت میں ایل پی جی پلانٹ اور معروف لوک گلور اختر چنال کے علاج کے لئے 5لاکھ روپے کا اعلان بھی کردیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close