زیارت (آئی این پی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی وی آئی پی کی زیارت آمد پر نہ تو روڈ بند کی جائے گی اور نہ ہے بازار بند کیا جائیگا،زیارت آنے والے سیاحوں کو رہائش سمیت تمام سہولتیں فراہم کی جائینگی،مقامی آبادی کو گیس بجلی سمیت تمام سہولیات دی جائیں گی۔وزیراعلیٰ اپنے دورہ زیارت میں مقامی لوگوں اور باہر سے آئے سیاحوں سے بات چیت کر رہے تھے۔
سینئرصوبائی وزیر نور محمد دمڑ صوبائی وزرا محمد خان لہڑی عبدالخالق ہزارہ مبین خان خلجی میر سکند عمرانی اور چیف سیکریٹری مطہر نیاز رانا بھی اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے مقامی لوگ اور سیاح وزیراعلیٰ کو اپنے درمیان موجود دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گیے اور انہوں نے وزیراعلیٰ کے ساتھ تصاویر بنوائیں سیاحوں نے وزیراعلیٰ کو اپنے زیارت دورے کے تجربات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کراچی حیدرآباد سکھر ملتان اور لاہور سے آئے ہیں اور انہیں یہاں کوئی پریشانی نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ زیارت نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک کا معروف سیاحتی مقام ہے جہاں موسم گرما اور سرما میں پورے ملک سے سیاح آتے ہیں جنکی دیکھ بھال اور مہمان نوازی ہماری زمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ زیارت کے لوگ انتہائی مہمان نواز اور ملنسار ہیں انکا رویہ سیاحوں کے لیئے حوصلہ افزا ہے وزیراعلیٰ نے اس موقع پر چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ سیاحوں کے لیئے تمام سرکاری ریسٹ ہاسز کھلے رکھے جائیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں