بلوچستان میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کروناوائرس کے کتنے کیسز ریکارڈ ہوئے؟

کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 6افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق۔۔ بلوچستان میں گزشتہ 24گھنٹوں میں محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق 6افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے صوبے میں اب تک 32ہزار4سو 50افراد کے ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔

صوبے میں اب تک کرونا وائرس سے 358افراد جاںبحق ہوچکے ہیں خوش قسمتی سے اب تک بلوچستان میں 32ہزار 31مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close