بلوچستان کی 14رکنی کابینہ آج حلف اٹھائے گی، کون کون شامل؟

کوئٹہ (آئی این پی)بلوچستان کی 14رکنی کابینہ آج اتوار کو حلف اٹھائے گی، اٹھارویں ترمیم کے بعد کابینہ میں 14وزیر ہوں گے، تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان سردار عبدالرحمان کھیتران کے بیان کے مطابق بلوچستان کی14رکنی کابینہ اتوارکوحلف اٹھائیگی، اٹھارویں ترمیم کے بعدکابینہ میں 14وزیرہوں گے،ترجمان بی اے پی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کابینہ میں 5مشیربھی شامل ہوں گے،

مشیروں کا نوٹیفکیشن بھی اسی روز جاری ہوگا،عبدالرحمان کھیتران نے کہا تمام اتحادیوں سے مشاورت کرلی گئی ہے، تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے ہوگئے ہیں، وزیراعلی اور اسپیکر کی طرح کابینہ کا معاملہ بھی خوش اسلوبی سے طے پائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close