جیکب آباد‘غیرت کے نام خاتون سمیت 2 افراد قتل

جیکب آباد(آئی این پی) جیکب آباد کے تھانہ مولاداد کی حدود میں غیرت کے نام خاتون سمیت 2 افراد قتل۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مولاداد تھانہ کی حدود جاگیر کے علاقے کے قصبہ اکبر جکھرانی میں ملزم نے خاتون سمیت 2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، حدود کی پولیس کے مطابق ملزم راضی عرف بابو جکھرانی نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنی بیوی کوفائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعداپنے قریبی رشتے دار کو بھی پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا،

اطلاع پر حدود کی پولیس نے پہنچ کر لاشوں کو سول اسپتال جیکب آباد منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم اور ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثہ کے حوالے کی گئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکابندی کردی ہے جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا، آخری اطلاعات تک مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close