مختلف ادویات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ،غریب عوام پریشان کن خبر آگئی

خیبرپختونخوا میں مختلف ادویات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس سے عام شہری خصوصاً مریض شدید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق انسولین سمیت 7 اہم ادویات مہنگی کر دی گئی ہیں، جن میں سب سے زیادہ اضافہ ذیابیطس کے علاج میں استعمال ہونے والی انسولین کی قیمت میں ہوا ہے۔ انسولین انجیکشن ڈیوائس کی قیمت 2200 روپے سے بڑھ کر 4720 روپے تک پہنچ گئی ہے، یعنی تقریباً دوگنا اضافہ۔

اسی طرح بدہضمی اور تیزابیت کی دوا کے پیک کی قیمت 530 سے بڑھا کر 620 روپے، جبکہ وٹامنز اور غذائی سپلیمنٹ کی قیمت 480 سے بڑھا کر 510 روپے کر دی گئی ہے۔

مزید برآں وٹامن بی کی دوا 500 سے بڑھ کر 600 روپے، تھائیرائڈ کے علاج کی دوا 85 سے بڑھ کر 290 روپے، جبکہ ٹائیفائیڈ کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا 805 سے بڑھ کر 930 روپے تک مہنگی ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبے میں دیگر کئی ضروری اور جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، جس پر عوام نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے ریلیف دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close