گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان

گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق پولنگ 7 جون 2026 کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انتخابات الیکشنز ایکٹ 2017 اور گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر راجا شاہ باز خان نے بتایا کہ انتخابی عمل سے متعلق تمام انتظامات قوانین کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کو پاکستان گزٹ میں اشاعت کے لیے بھی بھجوا دیا گیا ہے، جس کے بعد انتخابی عمل کا باضابطہ آغاز تصور کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close