27 اپ شالیمار ایکسپریس شاہدرہ آؤٹر سگنل کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں ٹرین کی کچھ بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے باعث ٹرین کی متعدد بوگیاں ڈی ریل ہو گئیں، جبکہ بعد ازاں انہی بوگیوں میں آگ لگنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان ریلوے کے حکام، ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
ابتدائی طور پر صورتحال کی نوعیت اور نقصانات کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






