پنجاب حکومت کی ماحول دوست ای ٹیکسی اسکیم میں اہم پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔ اسکیم کے لیے اپلائی کرنے والے 380 امیدواروں نے اب تک ڈاؤن پیمنٹ جمع کرا دی ہے، جبکہ مجموعی طور پر اس اسکیم کے لیے 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
بلال اکبر خان نے بتایا کہ قرعہ اندازی کے بعد 1,100 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا، اور ان میں سے کوالیفائی کرنے والے امیدواروں سے ڈاؤن پیمنٹ کی ادائیگی کے لیے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ اسکیم کے امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔
پنجاب حکومت نے 6 ارب روپے کی سبسڈی کے تحت 1,100 ای ٹیکسیز فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ اسکیم میں ڈاؤن پیمنٹ کی کم از کم رقم 6 لاکھ 50 ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ 8 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
بلال اکبر خان نے مزید کہا کہ ڈاؤن پیمنٹ جمع کرانے والے امیدواروں کو جلد ہی گاڑیاں فراہم کر دی جائیں گی۔ اسکیم میں کارپوریٹ سیکٹر، خواتین اور پروفیشنل ڈرائیورز کو ترجیح دی گئی ہے تاکہ ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے ساتھ ساتھ سماجی اور معاشی فوائد بھی یقینی بنائے جا سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






