گوجرانوالہ میں ایل پی جی کی قیمت 420 روپے فی کلو سے بڑھ کر 460 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین اور رکشہ ڈرائیور شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
اسی دوران کراچی میں بھی ایل پی جی کی قیمت 350 روپے سے بڑھ کر 380 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
کنوینر ایل پی جی کمیٹی علی حیدر نے بتایا کہ قیمت بڑھانے میں مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈسٹری بیوٹرز بھی شامل ہیں، اور 130 روپے فی کلو اضافہ صرف دکانداروں کی وجہ سے نہیں ہوا۔
اے او جی آر اے (اوگرا) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں کہیں سے قیمت بڑھنے کی اطلاع نہیں ملی۔ اگر دکاندار سرکاری نرخ سے زائد وصول کر رہے ہیں تو صوبائی حکومت کو کارروائی کرنی چاہیے۔ مزید بتایا گیا کہ پورٹ قاسم پر موجود ایل پی جی جہاز کی 35 لاکھ کلو گیس کی سپلائی میں تاخیر سے اوگرا کا تعلق نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






