پنجاب کے مختلف شہروں میں ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
رواں ماہ صوبائی دارالحکومت میں ہیلمٹ کی خلاف ورزیوں پر 2 لاکھ 48 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے جبکہ 49 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں پر ایکشن لیا گیا۔
سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزیوں پر بھی کارروائی جاری ہے، جس کے تحت رواں ماہ 2 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے اور شہریوں کو یاد دہانی کرائی گئی کہ سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے پر قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔ مزید برآں، 5 سو سے زائد ٹریفک چالان صرف سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر جاری کیے گئے۔
ہیلمٹ کی متعدد خلاف ورزیوں پر 1 لاکھ 22 ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں بند کی گئی ہیں تاکہ شہریوں کو قوانین کی پاسداری پر مجبور کیا جا سکے۔
ہیڈ آف ٹریفک پنجاب، محمد وقاص نذیر نے کہا کہ ”محفوظ پنجاب کے لیے سخت قانون کا نفاذ لازمی ہے“ اور وزیر اعلیٰ کے احکامات پر ہیلمٹ کے نفاذ کو 100 فیصد یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ پنجاب کی شاہراہوں پر 90 فیصد سے زائد شہری ہیلمٹ کا استعمال کر رہے ہیں اور شہریوں سے اپیل ہے کہ ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں تاکہ آپ کا چالان نہ ہو۔
یہ اقدامات شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور حادثات کی شرح کم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






