پنجاب حکومت نے گلف اسٹریم طیارہ کب خریدا اور کس کے نام رجسٹرڈ ؟ تفصیلات منظر عام پر

پنجاب حکومت کی جانب سے گلف اسٹریم طیارے کی خریداری اور اس کی رجسٹریشن سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب کے زیرِ استعمال لگژری طیارے ‘گلف اسٹریم’ کی خریداری، رجسٹریشن اور غیر ملکی دوروں سے متعلق معلومات منظرِ عام پر آئی ہیں۔

پنجاب حکومت نے یہ طیارہ امریکا میں رجسٹرڈ ایک کمپنی سے خریدا، تاہم دستاویزات کے مطابق یہ جہاز تاحال اسی امریکی کمپنی کے نام پر ہی رجسٹرڈ ہے۔

یہ لگژری طیارہ یکم دسمبر 2025 کو پہلی مرتبہ پاکستان کی سرزمین پر لینڈ کیا، جبکہ اسے اڑان کے لیے درکار سرٹیفکیٹ 4 فروری 2019 کو جاری کیا گیا تھا۔

ایوی ایشن ریکارڈ میں پنجاب حکومت کے اس طیارے کا کوڈ نیم ‘پنجاب ٹو’ (Punjab 2) درج ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس طیارے نے 8 مارچ کو لاہور سے ویانا کے لیے پرواز کی اور ایک ہفتے کے قیام کے بعد 15 مارچ کو ویانا سے واپس لاہور پہنچ گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close