سی ٹی ڈی اور پولیس کے آپریشن ، 6 دہشتگرد مارے گئے

تھانہ لاچی کی حدود میں سی ٹی ڈی اور کوہاٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈی پی او کوہاٹ شہباز الہٰی نے بتایا کہ دہشتگرد تھانہ لاچی کے مختلف علاقوں میں موجود تھے اور کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس اور سی ٹی ڈی کی بھاری نفری نے مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کیا۔

آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کی، جس پر جوابی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، جبکہ علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close