نوجوانوں کیلئے اہم خبر ،اہم انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب نے کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت انٹرنیز کو ماہانہ 60 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

اس پروگرام کے تحت حکومت پنجاب کی جانب سے تین ماہ کی انٹرن شپ مکمل ہونے پر انٹرنیز کو سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔ پروگرام میں طالبات کے لیے 50 فیصد نشستیں مخصوص کی گئی ہیں تاکہ خواتین کی شرکت کو فروغ دیا جا سکے۔

کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو جدید لرننگ مینجمنٹ سسٹم کی معلومات حاصل کرنے کا موقع ملے گا اور انہیں انوائرنمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی اور ماحولیاتی پالیسی یونٹ پر کام کرنے کا عملی تجربہ بھی فراہم کیا جائے گا۔ پروگرام کے تحت یونیسکو سرٹیفکیشن کے حصول کے امکانات بھی موجود ہیں۔

نوجوان آن لائن epd.punjab.gov.pk/climateinternship پر 29 مارچ تک اپلائی کر سکتے ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ماحولیاتی بہتری کے مشن میں نوجوانوں کی شمولیت کا خیرمقدم کیا جائے گا اور ہر نوجوان کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے ماحولیاتی بہتری میں بھرپور کردار ادا کر سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close