وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نوجوانوں کے لیے نئی الیکٹرک بائیک اسکیم کا آغاز کیا ہے۔
اس اسکیم کا مقصد نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانا ہے، اور یہ وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت شروع کی گئی ہے۔
الیکٹرک بائیک کی کل مالیت ایک لاکھ 75 ہزار روپے ہے، جس پر حکومت 30 فیصد سبسڈی دے گی، یعنی 52 ہزار 500 روپے۔ درخواست گزار کو پیشگی 17 ہزار 500 روپے ادا کرنے ہوں گے، جبکہ باقی ایک لاکھ 5 ہزار روپے کی ادائیگی بینک فنانسنگ کے ذریعے ہوگی، جس کی ماہانہ قسط 4,773 روپے ہوگی اور مدت 24 ماہ ہے۔
درخواست دینے کا طریقہ درج ذیل ہے:
- ویب سائٹ www.ebike.balochistan.gov.pk پر جائیں
- اپنی ذاتی معلومات اور کیٹیگری درج کریں
- ضروری دستاویزات اپ لوڈ کریں
- درخواست کی جانچ اور تصدیق کریں
شفاف ڈیجیٹل قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب امیدوار اپنی الیکٹرک بائیک وصول کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






