موٹرسائیکل سوار ہو جائیں خبردار !!! بڑا فیصلہ کر لیا گیا

سی ٹی او لاہور نے شہر میں موٹر سائیکل سواروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے ڈبل سواری پر ہیلمٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں بائیک رائیڈ سروسز کے لیے ڈبل سواری پر ہیلمٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ سی ٹی او لاہور اطہر وحید نے رائیڈ ہیلنگ کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مسافروں کے لیے اضافی ہیلمٹ رکھیں۔

سی ٹی او اطہر وحید نے کہا کہ ہیلمٹ کے بغیر ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رائیڈ ہیلنگ کمپنیاں بائیک سروسز میں ہر سواری کے لیے اضافی ہیلمٹ فراہم کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close