حکومت سندھ نے جمعۃ الوداع (رمضان کے آخری جمعہ) کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی کی ایک اہم شاہراہ کو ایران کے رہبر معظم آیت اللہ علی خامنہ ای کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام عالمی سطح پر ان کی خدمات کے اعتراف میں کیا جا رہا ہے۔
ریلیوں اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں شارع فیصل پر کسی بھی قسم کی ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، کیونکہ اس سے ٹریفک کی روانی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے تمام شیعہ تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ یوم القدس کی ریلیاں اپنے طے شدہ روایتی راستوں پر ہی نکالیں تاکہ امن و امان اور نظم و ضبط برقرار رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






