تعلیمی ادارے کب تک بند ؟ اہم فیصلہ سامنے آ گیا

سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں کو کل 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سندھ کابینہ کے فیصلے کے مطابق اسکولز بند ہونے کے باوجود امتحانات وقت پر ہوں گے اور سندھ بھر میں ضروری آن لائن کلاسز جاری رہیں گی۔

سندھ کابینہ نے توانائی بحران کے پیش نظر وفاقی حکومت کے اقدامات کو سندھ میں نافذ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت وفاقی حکومت کی طرز پر سندھ میں بھی وزراء کی تنخواہوں اور مراعات میں کٹوتی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی معاشی مشکلات کے پیش نظر پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پنجاب میں اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں کل 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گے جبکہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

پنجاب کے تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز لے سکیں گے اور شہریوں کی سہولت کے لیے ای بزنس اور ‘مریم کی دستک’ کے تحت خدمات جاری رہیں گی۔ پنجاب میں سرکاری دفاتر میں ورک فرام ہوم کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں صرف ضروری عملہ دفتر آئے گا اور سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے آن لائن اجلاس اور ٹیلی کانفرنسز منعقد ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close