کراچی کے شہریوں پر پیٹرول اور مٹی کے تیل کے بعد اب دودھ کی قیمت میں اضافے کا خدشہ بھی منڈلا رہا ہے۔ ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے عیدالفطر کے بعد دودھ کی قیمت 300 روپے فی کلو کرنے کا اعلان کیا ہے .
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انہیں فی کلو دودھ کی پیداوار پر 295 روپے لاگت آ رہی ہے اور موجودہ 220 روپے فی کلو کی قیمت پر انہیں 75 روپے فی کلو کا نقصان ہو رہا ہے . انہوں نے موقف اپنایا کہ انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے اور گزشتہ سال بھی دودھ کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا . ایسوسی ایشن نے کمشنر کراچی کو باضابطہ خط لکھ کر دودھ کی قیمت 320 روپے فی لیٹر کرنے کی درخواست کی ہے .
تاہم اس پیشرفت پر حکومتی حلقوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ ڈپٹی میئر کراچی نے خبردار کیا ہے کہ اگر عوام کو مہنگے داموں دودھ فروخت کیا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی . ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے بھی واضح کیا ہے کہ جو بھی ایسوسی ایشن دودھ مہنگا کرے گی، اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور دودھ کی قیمتوں کا تعین کمشنر کراچی کا اختیار ہے .
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






