وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے اور ان کی ساکھ متاثر کرنے کے مقدمے میں عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

سینئر سول جج عباس شاہ نے مقدمے کی سماعت کی، جس کے دوران عدالت میں ملزم کی عدم پیشی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔

واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں ان پر ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن بیانات دینے اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close