محکمہ ہائر ایجوکیشن (ایچ ای ڈی) نے وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم فیز 2 کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ اب طلباء 20 مارچ 2026 تک آن لائن درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں .
ذرائع کے مطابق درخواستیں صرف آن لائن وصول کی جائیں گی۔ ایچ ای ڈی کے مطابق اب تک فیز 2 کے لیے 1 لاکھ 31 ہزار 805 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں .
اس سکیم میں سرکاری یونیورسٹیوں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے طلباء بھی اہل قرار دیے گئے ہیں، جبکہ فیڈرل چارٹرڈ یونیورسٹی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلباء بھی درخواست دے سکتے ہیں . تاہم، درخواست دہندگان کا پنجاب کا ڈومیسائل ہونا ضروری ہے .
یہ اسکیم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی رہنمائی میں شروع کی گئی ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بااختیار بنانا اور ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا ہے . اس پروگرام کے تحت طلباء کو آن لائن تعلیم، تحقیق، فری لانسنگ اور دیگر ڈیجیٹل سرگرمیوں میں سہولت فراہم کی جائے گی .
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






