موٹر سائیکل سوار 2200 روپے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ جانئے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے صوبے کے تمام رجسٹرڈ موٹر سائیکل سواروں کے لیے خصوصی سبسڈی سکیم کا اعلان کر دیا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبے میں اس وقت تقریباً 14 سے 16 لاکھ رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں موجود ہیں۔ حکومت کے اس نئے پروگرام کے تحت ہر رجسٹرڈ موٹر سائیکل مالک کو 2200 روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی اور اس ریلیف پیکج کے تمام اخراجات صوبائی حکومت خود برداشت کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود بی آر ٹی سسٹم کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا تاکہ عام مسافر متاثر نہ ہوں۔

سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو عوام پر “پیٹرول بم” گرانے کے مترادف قرار دیا۔ انہوں نے وفاقی حکام پر زور دیا کہ عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے اپنے شاہانہ اخراجات میں کمی لائی جائے اور قیمتوں میں اضافے جیسے اہم فیصلوں پر صوبوں کو اعتماد میں لیا جائے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ نے سبسڈی کی رقم کا اعلان تو کر دیا ہے، تاہم یہ رقم بائیک مالکان تک کیسے پہنچائی جائے گی (مثلاً بینک اکاؤنٹ یا احساس پروگرام کی طرز پر)، اس کی تفصیلات بعد میں بتائی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close