پنجاب میں پریکٹیکل امتحانات کے نمبروں سے متعلق طویل عرصے سے چلا آ رہا تعلق اور رشوت کا کلچر اب ختم ہو جائے گا۔
طلبہ کے پریکٹیکل امتحانات کے نمبر اب دو حصوں میں تقسیم ہوں گے۔ تحریری حصہ براہ راست بورڈ کے سنٹرل مارکنگ سسٹم کے تحت چیک کیا جائے گا جبکہ سنٹر میں موجود ممتحن صرف وائیوا اور عملی کارکردگی کے محدود نمبر دے سکے گا۔ یہ نیا نظام فزکس، کیمسٹری، بیالوجی اور کمپیوٹر کے پریکٹیکل امتحانات میں نافذ کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق اس نئی پالیسی کا اطلاق پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں ہو گا۔ تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے پریکٹیکل امتحانات میں شفافیت بڑھے گی اور طلبہ کو نمبر حاصل کرنے کے لیے حقیقی کارکردگی دکھانا ہو گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






