بغیرراشن کارڈ10ہزار حاصل کرنے کا آسان طریقہ جانیے

لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں مستحق افراد میں دس ہزار روپے فی کس تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ عوام کی رہنمائی کے لیے حکومت نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بغیر راشن کارڈ کے دس ہزار روپے حاصل کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا ہے۔

جاری کردہ ویڈیو بیان کے مطابق اگر آپ پنجاب سوشل سکیورٹی کے تحت تحفظ یافتہ ہیں اور آپ کو بینک آف پنجاب کی جانب سے پیسے نکالنے کا پیغام موصول ہو گیا ہے تو آپ درج ذیل ہدایات پر عمل کرکے اپنی رقم حاصل کر سکتے ہیں:

– اپنا شناختی کارڈ ساتھ لے کر جائیں۔
– بینک آف پنجاب کے نمائندے کو اپنا رجسٹرڈ موبائل نمبر دیں۔
– وہ پیغام بھی ساتھ لے کر جائیں جس میں چھ ہندسوں پر مشتمل کوڈ موجود ہوگا اور وہ کوڈ بینک کے نمائندے کو بتائیں۔
– اپنے ارد گرد ایچ بی ایل کونیکٹ، یو بی ایل اومنئی یا الفا پے کے ایجنٹ کے پاس جائیں۔
– وہاں آپ کی بائیو میٹرک تصدیق ہوگی۔
– یہ طریقہ کار مکمل ہوتے ہی آپ کو اپنے موبائل پر پیغام موصول ہو جائے گا۔
– یاد رکھیں کہ آپ کو پورے دس ہزار روپے ملیں گے اور اپنا پن کوڈ کسی کو نہیں بتانا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے مستحق افراد کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کروا دی گئی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جا کر اپنی رقم نکلوائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close