لاہور: لاہور میں ماحول دوست ٹیکنالوجی کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پہلی سولر کار متعارف کرا دی گئی ہے، جو کم خرچ اور شمسی توانائی سے چلنے والی سفری سہولت کے باعث شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
یہ جدید گاڑی ایک چارج پر 100 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ گاڑی کی چھت پر نصب سولر پینلز دھوپ میں بیٹری کو چارج کرتے رہتے ہیں، جس سے اس کی رینج بڑھ کر 150 کلومیٹر تک ہو جاتی ہے۔ سولر کے علاوہ اسے عام الیکٹرک چارجر سے بھی چارج کیا جا سکتا ہے۔
سولر کار میں اے سی، ہیٹر اور سن روف جیسی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں، جو اسے روزمرہ استعمال کے لیے موزوں بناتی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بچوں کو اسکول چھوڑنے، خریداری یا قریبی سفر کے لیے یہ ایک بہترین اور کم خرچ متبادل ہے، جس سے پیٹرول کے بڑھتے اخراجات اور ٹریفک کے مسائل میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






