لاہور: شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی قابو سے باہر ہو گئی ہے، جہاں برائلر گوشت کی قیمت میں حالیہ دنوں میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق دو روز کے دوران برائلر گوشت 27 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے اور سرکاری نرخ 495 روپے فی کلو تک پہنچ چکے ہیں ۔ اسی طرح شہر میں صافی گوشت 600 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا ہے، جس سے عام صارفین کی خریداری میں مشکلات پیدا ہو گئی ہیں ۔ رمضان بازار بھی اس مہنگائی سے محفوظ نہیں رہ سکے اور یہاں برائلر گوشت کی قیمت 480 روپے فی کلو تک جا پہنچی ۔
صارفین کی جانب سے وزیراعلیٰ مریم نواز سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






