مستحق خاندانوں کو رمضان میں بڑا ریلیف دیدیا گیا

لاہور میں 61 ہزار سے زائد رمضان راشن کارڈ ضلعی انتظامیہ کو موصول ہوئے۔

ضلعی انتظامیہ نے 50 ہزار سے زائد راشن کارڈ مستحق شہریوں میں تقسیم کر دیے۔ ڈی سی لاہور کپٹن (ریٹائرڈ) محمد علی اعجاز کا کہنا ہے کہ راشن کارڈ جیسے ہی موصول ہوتے ہیں، فوراً عوام کی دہلیز پر فراہم کیے جا رہے ہیں، شفافیت اور میرٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے راشن کارڈ کی تقسیم کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ باقی ماندہ راشن کارڈز کی تقسیم جلد مکمل کی جائے گی، شکایات کے ازالے کے لیے ہر تحصیل میں خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close