بھرتیوں سے متعلق نئی ترمیم نافذ

وزیراعلیٰ پنجاب نے لمپ سم تنخواہ پر بھرتیوں کے اختیارات صوبائی کابینہ کو منتقل کر دیے ہیں، اب یہ بھرتیاں براہ راست ممکن نہیں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے سرکاری بھرتیوں پر عائد پابندی کی پالیسی میں اہم ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔ اس نئی ترمیم کے تحت اب ‘لمپ سم تنخواہ’ (Lump Sum Pay Package) پر کی جانے والی بھرتیاں براہ راست ممکن نہیں ہوں گی بلکہ انہیں صوبائی کابینہ کی منظوری سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے لمپ سم تنخواہ پر بھرتیوں کے تمام اختیارات اب صوبائی کابینہ کو منتقل کر دیے ہیں۔ اس سے قبل 29 جولائی 2022 کے حکم نامے کے تحت سرکاری بھرتیوں پر مکمل پابندی عائد تھی، تاہم لمپ سم پیکج کے حوالے سے پالیسی میں واضح ذکر موجود نہیں تھا، جسے اب ریگولیشنز ونگ کی تجویز پر واضح کر دیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق بھرتیوں کے حوالے سے درج ذیل طریقہ کار رائج رہے گا:

– پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونے والی بھرتیاں بدستور پابندی سے مستثنیٰ رہیں گی۔
– ترقیاتی منصوبوں کی اسامیوں اور قانونی و آئینی عہدوں پر تقرریوں پر پہلے ہی کوئی پابندی نہیں ہے۔
– گریڈ 1 سے 4 تک کی بھرتیوں میں نرمی کا اختیار وزیراعلیٰ کے پاس تھا، جبکہ گریڈ 5 سے اوپر کے کیسز ایس سی سی ایف ڈی دیکھتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close